15.7 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 22, 2025
ہومکھیل کی خبریںنیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ:لاہور وائٹس نےکراچی بلوز کو آٹھ رنز سےشکست دیدی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ:لاہور وائٹس نےکراچی بلوز کو آٹھ رنز سےشکست دیدی

- Advertisement -

ملتان۔ 21 مارچ (اے پی پی):نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور وائٹس نے کراچی بلوز کو آٹھ رنز سے شکست دیدی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز یہاں کھیلے گئے میچ میں کراچی بلوز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر لاہور وائٹس کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور وائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 146 اسکور بنائے،جس میں محمد محسن نے 47،محمد سلیم نے 29،محمد رمیز نے27،حسن رضوان نے 13،محمد فائق نے 12،محمد اخلاق نے پانچ،سعد سلیم نے ایک،عبید شاہ نے دو اور محمد سلمان نے تین رنز بنائے۔کراچی بلوز کے حمزہ سہیل نے تین،

- Advertisement -

عارش علی دو جبکہ بہادر علی اور رمیز عزیز نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں کراچی بلوز نو وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بناسکی۔جس میں کاشف علی 32رنز اسکور کر کے نمایاں رہے۔لاہور وائٹس کے عبید شاہ نے تین اورمحمد سلمان نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ احمد دانیال،کامران افضل اور محمد فائق نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔عبید شاہ پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575252

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں