- Advertisement -
فیصل آباد۔ 21 مارچ (اے پی پی):پی سی بی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے فیصل آباد میں کھیلے جانے والے تمام میچوں میں شائقین کا داخلہ مفت کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے فیصل آباد میں کھیلے جانے والے تمام میچوں میں شائقین کا داخلہ مفت کردیا۔پہلے یہ داخلہ بذریعہ ٹکٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
- Advertisement -
نیشنل ٹی ٹوئٹی کپ کے کوارٹرز فائنلز 23اور 24 مارچ کو ہونگے۔ سیمی فائنلز 26 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔ فائنل 27 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575232
- Advertisement -