اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2025-26 کے فائنل سے ایک روز قبل ایبٹ آباد اور کراچی وائٹس کی ٹیموں نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: ایبٹ آباد وکراچی وائٹس کاقذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن، فائنل اتوار کی شب ہو گا

مزید خبریں
لاہور۔6جون (اے پی پی):اے بی ایس ڈویلپرز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2025-26 کے فائنل سے ایک روز قبل ایبٹ آباد اور کراچی وائٹس کی ٹیموں نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔
دونوں سکواڈز نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقوں کے ذریعے فائنل کی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کی شب آٹھ بجے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں ایبٹ آباد کی قیادت شاداب خان جبکہ کراچی وائٹس کی کپتانی سعود شکیل کریں گے۔فائنل میں قومی ٹیم کے متعدد نمایاں کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے جن میں شان مسعود، ابرار احمد، عبداللہ فضل، کامران غلام اور وسیم جونیئر شامل ہیں۔ دونوں ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے پرعزم ہیں جبکہ شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔







