31.6 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںنیشنل پارٹی مخلص اور باشعور سیاسی کارکنوں پر مشتمل منظم جمہوری جماعت...

نیشنل پارٹی مخلص اور باشعور سیاسی کارکنوں پر مشتمل منظم جمہوری جماعت ہے، میر کبیر محمدشہی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 19 مئی (اے پی پی):نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سابق سینیٹر میر کبیر احمد محمدشہی نے نیشنل پارٹی ضلع قلات کی نومنتخب کابینہ کے اراکین ضلعی صدر کامریڈ ظہور بلوچ، نائب صدر حاجی قادر عمرانی، جنرل سیکرٹری عبدالرحمان سرپرہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری میر عطاالرحمن محمدشہی، خواتین سیکرٹری شازیہ اکبر زہری، فنانس سیکرٹری میر حاصل خان لانگو، رابطہ سیکرٹری اسلم لانگو، سیکرٹری اطلاعات میر سعادت خان لانگو، لیبر سیکرٹری خلیل مغل، سوشل میڈیا سیکرٹری حقداد سمالانی اور یوتھ سیکرٹری خلیل جتک کو مبارکباد پیش کی ہے

اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نومنتخب کابینہ پارٹی پروگرام اور مشن کی ترویج کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کو ضلع قلات میں مزید منظم اور مضبوط بنائے گی اور علاقے کے عوام کو پارٹی پلیٹ فارم پر منظم کرکے قومی جدوجہد کو آگے بڑھانے اور اجتماعی عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کےلیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔

- Advertisement -

پیر کو اپنے بیان میں میر کبیر محمد شہی نے کہا کہ نیشنل پارٹی مخلص اور باشعور سیاسی کارکنوں پر مشتمل منظم جمہوری جماعت ہے اور یونٹ سے لے کر مرکز تک جمہوری عمل کے زریعے سیاسی کارکنوں کو تنظیمی ذمہ داریاں ادا کی جاتی ہیں۔ قلات بلوچستان کا تاریخی قومی مرکز رہا ہے اور موجودہ زمانے میں بھی یہاں کے عوام اور سیاسی کارکنوں نے ہمیشہ قومی حقوق اور جمہوریت کے لیے بھرپور جدوجہد کی ہے۔ نومنتخب ضلعی کابینہ پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچانے اور قوم کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے اپنی تمام توانیاں صرف کرتے ہوئے قومی جمہوری جدوجہد کو منظم طریقے سے آگے بڑھائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598912

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں