نیشنل پاورپارکس منیجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری میں تمام تکنیکی ایشوز حل کرنے میں معاونت فراہم کریں گے، وزیرخزانہ شوکت ترین

51

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):وزیرخزانہ شوکت ترین نے نیشنل پاورپارکس منیجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری میں نجکاری کمیشن اوردیگرمتعلقہ شراکت داروں کو تمام تکنیکی ایشوز کو حل کرنے میں معاونت کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کویہاں نیشنل پاورپارکس منیجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری پرپیش رفت سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

وفاقی وزیرنجکاری محمدمیاں سومرو،وزیرتوانائی حماداظہر، مشیرادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹرعشرت حسین، معاون خصوصی پاورتابش گوہر، معاون خصوصی ریونیوڈاکٹروقار مسعود، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پاور، سیکرٹری پیٹرولیم اور سیکرٹری نجکاری نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے شرکا نے نیشنل پاورپارکس منیجمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری سے متعلق مختلف تجاویز اورایشوز پراپنی اپنی رائے کااظہارکیا اوروزیرخزانہ کو اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیاگیا، وزیرخزانہ شوکت ترین نے نجکاری کمیشن اوردیگرمتعلقہ شراکت داروں نجکاری سے متعلق تمام تکنیکی ایشوز کو حل کرنے میں معاونت کا یقین دلایا ،انہوں نے اس لین دین کوجلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کاعزم بھی دہرایا۔