نیشنل پاور پلانٹس کی نجکاری کے حوالہ سے محمد میاں سومرو کی زیر صدارت اجلاس ‎‎

112

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):نیشنل پاور پلانٹس کی نجکاری کے حوالہ سے وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت مختلف بنکوں کے سربراہان کا اجلاس جمعہ کو منعقد ہوا۔ وزارت نجکاری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری نجکاری، مختلف بینکوں کے صدور اور سٹیٹ بنک کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کی نجکاری کیلئے ڈیٹ ری فنانسنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور وزارت نجکاری کی طرف سے بنک سربراہان کے مختلف سوالوں کے جوابات دئیے گئے۔ مزید برآں اجلاس کے دوران این پی پی ایم سی ایل کی ڈیٹ ری فنانسنگ بارے مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہو وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا کہ بنکوں کی طرف سے دی گئ تجاویز پر عمل کیلئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹس کی نجکاری بہت بڑی ٹرانزیکشن ہو گی۔محمد میاں سومرو نے مزید کہا کہ نجکاری کمیشن تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دے رہا ہے۔