اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):نیشنل پریس کلب(این پی سی) اسلام آباد کرسمس کے موقع پر اپنے مسیحی ممبران اور اُن کی فیملیز کی خوشیوں میں شریک ہونے اور بین المذاہب مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے( کل) 17 دسمبر 2025 بروز بدھ ایک شاندار تقریب کا اہتمام کرے گا۔ تقریب میں این پی سی کے مسیحی ممبران اور اُن کے اہلِ خانہ کے اعزاز میں خصوصی ڈنر دیا …
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کرسمس کے موقع پر اپنے مسیحی ممبران کےلئے تقریب کا اہتمام کرے گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):نیشنل پریس کلب(این پی سی) اسلام آباد کرسمس کے موقع پر اپنے مسیحی ممبران اور اُن کی فیملیز کی خوشیوں میں شریک ہونے اور بین المذاہب مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے( کل) 17 دسمبر 2025 بروز بدھ ایک شاندار تقریب کا اہتمام کرے گا۔
تقریب میں این پی سی کے مسیحی ممبران اور اُن کے اہلِ خانہ کے اعزاز میں خصوصی ڈنر دیا جائے گا، بچوں میں تحائف تقسیم کیے جائیں گے جبکہ کرسمس کا کیک بھی کاٹا جائے گا۔ اس موقع پر مسیحی برادری کی مذہبی رسومات بھی ادا کی جائیں گی جس سے مذہبی رواداری اور باہمی احترام کے پیغام کو مزید تقویت ملے گی۔
کرسمس کی اس تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، سابق وزیر اعظم پاکستان و سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے علاوہ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف ممالک کے سفراء کی شرکت بھی متوقع ہے۔
صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی اور سیکرٹری جنرل نیئر علی کے مطابق تقریب کو شایانِ شان اور کامیاب بنانے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو اپنے اپنے دائرۂ کار میں ذمہ داریاں ادا کریں گی۔این پی سی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کی تقریبات نہ صرف اقلیتی برادری کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ہیں بلکہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی اور صحافتی برادری کے اتحاد کو بھی مضبوط کرتی ہیں۔نیشنل پریس کلب کی جانب سے کرسمس کی یہ تقریب بھائی چارے، امن اور باہمی احترام کے فروغ کی ایک خوبصورت مثال ہوگی۔







