اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیر اہتمام رمضان فیملی گالا کی چار روزہ تقریبات کا آخری اور گرینڈ عید گفٹ پروگرام این پی سی میں منعقد ہواجس میں ساڑھے چار سو سے زائد ممبران کی فیملیز میں عید گفٹ تقسیم کئے گئے، تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر تجارت جام کمال تھے، جبکہ سردار گروپ آف کمپنیز کیچیف آپریٹنگ آفیسرمیٹ کرونے، تاج ریذیڈینشیاکے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ سردار منصور، اسلام آباد کے سابق ڈپٹی میئر اور پاکستان مسلم لیگ کے راہنما سید ذیشان علی نقوی، ہائرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختاراحمد،ممتاز قانون دان شاہ خاور ایڈووکیٹ، گیگا مال کے عبدالغفور کاکڑ، سینیٹردنیش کمار و دیگر مہمانان گرامی بھی تقریب میں شامل تھے
،تقریب میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت اور مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا گیااورشہدا کے درجات کی بلندی، کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم کے خاتمے اور آزادی کی دعائیں کی گئیں،تقریب کی نظامت کے فرائض سیکرٹری این پی سی نیئر علی، جوائنٹ سیکرٹری سحرش قریشی اور سینئر صحافی تصور زمان بابر نے ادا کئے،جرنلسٹ پینل نے اپنی ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس مرتبہ بھی بہترین انداز میں فیسٹیول منعقد کر کے نہ صرف بھرپور داد سمیٹی بلکہ صحافیوں کے اہل خانہ کو تفریح اور بچوں کو قرآت اور نعتیہ مقابلوں کیذریعے لاکھوں روپے کے نقد انعامات جیتنے کا بہترین موقع فراہم کیا،
اس موقع پر مہمان خصوصی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ آجکل کے دور مین خوشیاں باٹنا بہت مشکل کام ہے،نیشنل پریس کلب کے رمضان فیملی فیسٹیول میں آکر بہت خوشی محسوس ہور ہی ہے، یہاں پر واقعی فیملی جیسا ماحول نظر آ رہا ہے،ایسا ماحول بنانا بہت مشکل ہوتا ہے،خوشی ہے کہ نیشنل پریس کلب نے یہ فیسٹیول بہت اچھے انداز میںترتیب دیا ہیجس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں، ہماری وزارت پریس کلب کے ساتھ کھڑی ہے اور آئندہ ہم بھی اس ایونٹ میں شامل ہونگے،
سردار گروپ آف کمپنیز کے سی او میٹ کرونے اور تاج ریذیڈینشیاکے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ سردار منصورنے اتنا اچھا ایونٹ منعقد کرانے پر پریس کلب کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اور آئندہ بھی اس طرح کے ایونٹس میں اپنے تعاون کا یقین دلایا،رمضان فیملی فیسٹول کے آخری تقسیم عید گفٹ پروگرام میںصدر اظہر جتوئی، سیکریٹری نیر علی اور سیکریٹری فنانس وقار عباسی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا،
رمضان فیملی فیسٹیول کا آغاز 28 مارچ کو نیشنل پریس کلب کیمپ آفس راولپنڈی میں منعقدہ ممبران کے پندرہ سال سے کم عمر بچوں کے درمیان قرات و نعت کے مقابلوں اور شاندار افطار ڈنر سے ہوا،راولپنڈی ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن اور ہوٹل گرین پیلس کے تعاون این پی سی کیمپ آفس راولپنڈی میں منعقدہ تقریب میں سینکڑوں بچوں نے نعت اور قرات کے مقابلوں میں حصہ لیا اور نقد انعامات وصول کئے،جس کے بعد 29 اور 30 مارچ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںممبران کیبچوں کے درمیان دو روزہ قرآت اور نعتیہ مقابلیمنعقد ہوئیجس کیلئے نیشنل پریس کلب کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، عطاری گروپ آف کمپنیز(واہ کینٹ) راولپنڈی/سلام آباد ریسٹورانٹ اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن
، گرین پیلس ، مسلم ہینڈز پاکستان کے کنٹری ہیڈ سید ضیا النور اور ڈائریکٹر جنرل سینٹر فار ڈویلپمنٹ اینڈ سٹیبلٹی ڈاکٹر عرفان کا بھرپور تعاون حاصل رہا،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقدہ رمضان فیملی فیسٹیول کی دو روزہ تقریبات میں 500 سے زائد ممبران نے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کی جن میں ایک ہزار سے زائد بچے بھی شامل تھے ،تین دنوں تک مقابلوں میں شرکت کرنے والے بچوں کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی جانب سے لاکھوں روپے کے نقد انعامات دیئے گئے ،
فیملی فیسٹول کے تیسرے روز منعقدہ مقابلہ نعت میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی انجینئر علی محمد خان ،اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اور ممتاز کاروباری شخصیت ظفر بختاوری، عطاری گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین و ممتاز کاروباری شخصیت سیف الرحمن عطاری ، پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت اور سینئر صحافی حافظ طاہر خلیل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،فیسٹیول میںسینئر نائب صدر احتشام الحق، نائب صدورشاہ محمد، سید ظفر حسین ہاشمی، سحراسلم خان، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید عون شیرازی، جوائنٹ سیکرٹریزجاوید بھاگٹ ، طلعت فاروق اور سحرش قریشی جبکہ ممبران گورننگ باڈی عامر رفیق بٹ ، نوید احمد شیخ، ہارون کمال راجہ، رضوان عباسی ، بابر ملک ،اظہار نیازی ،سید خالد گردیزی ،جعفر علی بلتی ،محمد عاصم جیلانی ،نوابزادہ خورشید ،تنویر شہزاد، لئیق شوکت،راجہ ماجد افسر،مشکور علی،روبینہ شاہین اور عندلیب خان نے انتظامات احسن طریقے سے سنبھال کر فیسٹیول کو کامیاب اور مثالی بنانیمیں اہم کردار اداکیا،
صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی نے تقریب میں شرکت پر مہمانان خصوصی اور دیگر شرکا کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ ان کی بھرپور انداز سے شرکت نے فیسٹیول کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے،سابق صدر نیشنل پریس کلب طارق چوہدری ،سابق صدرانور رضا، سابق صدر شہریارخان آر آئی یو جے کے صدر طارق ورک، ، سیکریٹری فنانس ندیم چوہدری،نیوز ون کے بیورو چیف کاشف رفیق،سید ظفر حسین ہاشمی، سینئر صحافی نعیم محبوب نے رمضان فیملی فیسٹول جبکہ متحرک صحافی مدثر چوہدری اور ڈی جی سی ڈی ایس نے اسپورٹس فیسٹول کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کیا،
وفاقی وزیر جام کمال نے سردار گروپ آف کمپنیز کی جانب سے صدر این پی سی اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی، فنانس سیکرٹری وقار عباسی اور سید خالد گردیزی کو اعزازی شیلڈز پیش کیں، اس موقع پرسابق سیکرٹری این پی سی خلیل احمد راجہ، سابق صدر آر آئی یو جے عابد عباسی،شکیلہ جلیل،قلب علی سمیت دیگر بھی موجود تھے ،راجہ بشیر عثمانی نیشہدا کے درجات کی بلندی، کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم کے خاتمے اور آزادی کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی، تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر دیا گیا۔