24.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومکھیل کی خبریںنیشنل پریس کلب کی ٹیم نے وومن جرنلسٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

نیشنل پریس کلب کی ٹیم نے وومن جرنلسٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):نیشنل پریس کلب کی ٹیم نے وومن جرنلسٹ ٹورنامنٹ شاندار مقابلے کے بعد جیت لیا۔ نیشنل پریس کلب کی ٹیم نے اس ٹورنامنٹ میں ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئےتیسری بارکامیابی اپنے نام کی۔کیپیٹل پریمئر لیگ ( سی پی ایل ) کے تعاون سے نیشنل پریس کلب اور ویمن جرنلسٹس کاکس کے زیر اہتمام تیسرےعید ویمن سپورٹس گالا کے دوران یہ ٹورنامنٹ مرغزار کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا گیا جس میں مختلف میڈیا ہاؤسز کی چھ ٹیموں نے حصہ لیا ۔فائنل میچ این پی سی اور ربجا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ، این پی سی کی ٹیم نے رسجا کی ٹیم کو 13 رنز سے شکست دی ۔ این پی سی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو جیت کے لیے 40 رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے تعاقب میں وہ 17 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی،عید ویمن سپورٹس گالا میں صحافیوں کی فیملیز کے علاوہ اسلام اباد میں مقیم ڈپلومیٹک کورنے بھی بے حد دلچسپی کا مظاہرہ کیا

ٹورنامنٹ کا اغاز ایتھوپیا کے سفیر جمیل باقر نے شاٹ کھیل کرکیا ،اس موقع پر انہوں نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو سراہا، جمال باقر کا کہنا تھا کہ یہ نیشنل پریس کلب کا ایک زبردست اقدام ہے ، اس ٹورنامنٹ کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا ایک سافٹ امیج اجاگر ہوگا ،انہوں نے کہا کہ کرکٹ پاکستانیوں کا پسندیدہ کھیل ہے جو ان کے اندر رچابسا ہے، انہوں نے ایسے ٹورنامنٹ کے زیادہ سے زیادہ انعقاد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اس کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہو گا ،انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ملک میں بھی کرکٹ کے کھیل کے اغاز کی کوششیں کر رہے ہیں، وومن جرنلسٹس عید اسپورٹس گالا میں ایتھوپیا کی سفیر کے علاوہ یوکرین کی سفارت خانے کی فرسٹ سیکرٹری اور اوکسانہ ،اردن ایمبیسی کے ڈپٹی ہیڈ اف مشن عبدالرحیم،ترکش ریپبلک اف نادرن سائی پریس کی سفیر دلساد سینول ،سیرین عرب ریپبلک کے سفیر رامس الرائی،نیپال ریتا دیتل کے علاوہ دیگر نے شرکت کی اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر ظفر بختاوری

- Advertisement -

کیپٹل پریمیئر لیگ کے صدر چوہدری ارشد علی بیگا، ڈاکٹر امجد نائب صدر پاکستان مسلم لیگ، بائب صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فاد وحید، سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان نقوی اور رفعت چوہدری، سپریم ٹیکنو کرافٹ ایوی ایشن سروس کے سی ای او نعمان وسیم اور دیگر اہم شخصیات نے بھی اپنی شرکت سے فیسٹیول کو رونق بخشی، ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری تھے جنھوں نے جیتنے اور رنرزاپ ٹیم کی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ، اس موقع پر کھلاڑیوں کو مختلف انعامات سے نوازا گیا ، ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی پر کھلاڑی کو پانچ ، پانچ ہزار روپے کا خصوصی انعام بھی دیا گیا ، جبکہ میچز کے دوران مختلف شعبوں میں بہتریں کھیل کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں کو بھی خصوصی انعامات دئیے گئے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579268

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں