32.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںنیشنل پولیس اکیڈمی کے 51ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیر ِتربیت اے...

نیشنل پولیس اکیڈمی کے 51ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیر ِتربیت اے ایس پیز کاکیپٹل پولیس ہیڈکوارٹرز کا مطالعاتی دورہ

- Advertisement -

لاہور۔30جنوری (اے پی پی):نیشنل پولیس اکیڈمی کے 51ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیر ِتربیت اے ایس پیز کے وفد نے جمعرات کو کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز کا مطالعاتی دورہ کیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کے زیر تربیت افسران کو لاہور پولیس کے تنظیمی ڈھانچے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔سی سی پی لاہور بلال صدیق کمیانہ نے اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ پولیس میں جامع اصلاحات متعارف کروائی جا رہی ہیں، لاہور پولیس نے محفوظ معاشرے کے قیام میں کلیدی کردار اداکیا ہے، زیر تربیت افسران قابلیت، پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہ خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں۔

سی سی پی او لاہورنے کہا کہ آپ فیوچر لیڈر زہیں، لوگوں کوبروقت انصاف کی فراہمی پر توجہ دیں،نئے پولیس افسران ٹیکنالوجی کے ذریعے روایتی پولیس کلچر کا خاتمہ کریں۔ لوگوں کو محسوس ہو کہ آپ کے آنے سے تھانہ کلچر میں تبدیلی آئی ہے۔اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے زیر انتظام کوئی بے گناہ گرفتار نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی ملازمت روایتی نوکری نہیں بلکہ عوامی خدمت پر مبنی ایک لائف سٹائل ہے۔

- Advertisement -

مظلوم کو انصاف کی فراہمی اپنا نصب العین بنالیں۔وفد نے لاہور پولیس کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا ۔وفد ممبران کو اختتام پر یادگاری سونیئرز دی گئیں۔ڈی آئی جی(او سی یو)عمران کشور، ڈی آئی جی(انوسٹی گیشن)ذیشان رضا، ڈی آئی جی(آپریشنز) محمد فیصل کامران، ایس ایس پی(انوسٹی گیشن)محمد نوید، ایس ایس پی(ایڈمن) عاطف نذیراور ایس ایس پی(آپریشنز)تصور اقبال بھی اس موقع پر موجودتھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=553710

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں