21.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومقومی خبریںنیشنل پولیس فاؤنڈیشن میں ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کا آغاز ، ممبران بہت...

نیشنل پولیس فاؤنڈیشن میں ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کا آغاز ، ممبران بہت جلدپلا ٹس کی ٹرانسفر کے لئےآن لائن اپائنٹمنٹ لے سکیں گے

- Advertisement -

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):نیشنل پولیس فاؤنڈیشن میں ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے سہولیات کی تیز تر فراہمی اور نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ممبران پلا ٹس کے ٹرانسفر کے لئےآن لائن اپائنٹمنٹ بھی لے سکیں گے۔

منگل کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق نیشنل پولیس فاؤنڈیشن نے خدمت اور سہولیات کی تیز تر فراہمی ، اپنے افعال میں شفافیت برقرار رکھنے اور اپنے نظام کار کو جدید تر بنانے کی غرض سے ڈیجیٹائزیشن پراسس کا آغاز کر رکھا ہے جس کے ابتدائی امور کی تکمیل کے لئے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن نے اپنی تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز میں ٹرانسفر آف پلاٹس عارضی طور پر معطل کر رکھی ہے۔

- Advertisement -

بیان میں کہا گیاہے کہ عوام الناس عنقریب نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ سے آن لائن ایڈوانس اپائنٹمنٹ سسٹم کے تحت انتہائی سہولت اور وقت کی بچت کے ساتھ اپنے پلاٹس کی ٹرانسفر کے لئے اپائنٹمنٹ حاصل کر سکیں گے۔ متعلقہ سسٹم کے آن لائن ہوتے ہی تمام ممبران کو اخبارات اور سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے مطلع کر دیا جائے گا۔اس ضمن میں بروقت اطلاع کے لئے ممبران این بی ایف سو شل میڈیا چنلزبشمول ویب سائٹ

www.npf.org.pk

کو ملاحظہ کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=416937

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں