نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے آفیشل وٹس ایپ چینل’’تیار پاکستان‘‘کا آغازکردیا

102
NDMA
NDMA

اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آفیشل وٹس ایپ چینل’’تیار پاکستان‘‘کا آغازکردیا۔ جمعرات کو این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پاکستان میں آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ بیان کے مطابق این ڈی ایم اے نے جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ایک آفیشل وٹس ایپ چینل ’’تیار پاکستان‘‘کا آغاز کیا ہے۔

یہ وٹس ایپ چینل ریئل ٹائم ڈیزاسٹر الرٹس، اپ ڈیٹس اور تیاری کے مشورے فراہم کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس چینل کو فالو کرکے آپ ممکنہ خطرات سے باخبر رہ سکتے ہیں، بروقت اطلاعات حاصل کرسکتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے اور اپنی کمیونٹی کی حفاظت کے لیے فعال اقدامات کرسکتے ہیں۔