نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین سے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے وفد کی ملاقات

263
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین سے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے وفد نے ملاقات کی۔

این ڈی ایم اے کے ایک ٹویٹ کے مطابق ملاقات میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ابتدائی وارننگ اور عوامی الرٹ سسٹم کے ساتھ ساتھ تحقیق کے لیے ماہرین کے تبادلے میں تعاون پر زور دیا۔