اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء اور فیکلٹی ممبران پر مشتمل 63 رکنی وفد نے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد کا دورہ کیا۔ سینیٹ کے اعلیٰ حکام نے وفد کو خوش آمدید کہا اور انہیں سینیٹ میوزیم کا دورہ کروایا، جہاں پاکستان کی پارلیمانی تاریخ اور سینیٹ کے کردار پر مبنی ایک معلوماتی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔
بعد ازاں وفد کو سینیٹ ہال کا دورہ کرایا گیا، جہاں انہیں سینیٹ کی کارروائی بھی دکھائی گئی اور قانون سازی کے عمل اور ایوان بالا کے طریقہ کار پر جامع بریفنگ دی گئی۔ وفد نے سینیٹ کی کارکردگی، پارلیمانی روایات اور جمہوری عمل کے بارے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے سینیٹ حکام کا شکریہ ادا کیا اور اس دورے کو یادگار اور دلچسپ قرار دیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587790