راولپنڈی۔6ستمبر (اے پی پی):نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ریڈ بال کیمپ 9 ستمبر سے شروع ہو گا جس میں گیارہ کرکٹرز شریک ہوں گے۔ کھلاڑی 8 ستمبر کو رپورٹ کریں گے جبکہ کیمپ 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔ پی سی بی کے مطابق کیمپ کی نگرانی عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ اظہر محمود کریں گے اور این سی اے کے کوچز و اسٹاف ان کی معاونت کریں گے۔ کھلاڑیوں کو …
نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ریڈ بال کیمپ 9 ستمبر سے شروع ہو گا

مزید خبریں
راولپنڈی۔6ستمبر (اے پی پی):نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ریڈ بال کیمپ 9 ستمبر سے شروع ہو گا جس میں گیارہ کرکٹرز شریک ہوں گے۔ کھلاڑی 8 ستمبر کو رپورٹ کریں گے جبکہ کیمپ 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔
پی سی بی کے مطابق کیمپ کی نگرانی عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ اظہر محمود کریں گے اور این سی اے کے کوچز و اسٹاف ان کی معاونت کریں گے۔ کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کے ساتھ ساتھ سناریو بیسڈ میچز بھی کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔ کیمپ میں شامل کھلاڑیوں میں بابر اعظم، عبداللہ شفیق، علی رضا، اذان اویس، کامران غلام، شامل حسین، محمد علی، محمد حریرہ، محمد سلمان، روحیل نذیر اور ساجد خان شامل ہیں۔








