نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر، کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 977 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت ، 17 افراد جاں بحق

70

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔اتوار کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 977 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 17 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 16 افراد ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوا۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 27 ہزار 665 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 479, پنجاب میں 10 ہزار 114, خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 106, اسلام آباد میں 4 ہزار 271, بلوچستان میں 1 ہزار ایک,گلگت بلتستان میں 380, آزاد کشمیر میں 314 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 14 ہزار 555 ہو چکی ہے۔گلگت بلتستان,آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 884 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 97 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 12 ہزار 592 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار 970 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 4 ہزار 133, بلوچستان میں 15 ہزار 920, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 261، اسلام آباد میں 19 ہزار 970, خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 564، پنجاب میں 1 لاکھ 4 ہزار 271 اور سندھ میں 1 لاکھ 45 ہزار 851 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 823 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 627 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 2 ہزار 362 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 277 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،اسلام آباد میں کل 222 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 151 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 92 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 92 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 44 لاکھ 58 ہزار 890 ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 821 مریض زیر علاج ہیں۔