اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 488 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 افراد ملک بھر کے ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوا۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 448 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار44، پنجاب میں 8 ہزار 46، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 25، اسلام آباد میں 2 ہزار 873، بلوچستان میں 726،گلگت بلتستان میں 140،آزاد کشمیر میں 241 ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 69 ہزار 87 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے لیے مختص شدہ 1 ہزار 920 وینٹیلیٹرز پر 137 کورونا کے مریض ہیں۔اس وقت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 13 ہزار 953 ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 215 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 184، بلوچستان میں 12 ہزار 295، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 502، اسلام آباد میں 15 ہزار 390، خیبرپختونخوا میں 35 ہزار 215، پنجاب میں 95 ہزار 447 اور سندھ میں ایک لاکھ 26 ہزار 182 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 175 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 322 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 افراد ہسپتال میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوا۔ پنجاب میں 2 ہزار 182، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 239 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں جاں بحق ہوا۔ اسلام آباد میں کل 173، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 61 اموات ہوئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، آزاد کشمیر میں 60 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 22 لاکھ 99 ہزار 601 کورونا کے ٹیسٹس کئے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں ایک ہزار 307 مریض زیر علاج ہیں۔