اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی)نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ ہفتہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 513 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 24ہزار 857کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 145، پنجاب میں 7ہزار 286,خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 834، اسلام آباد میں 3ہزار 373, بلوچستان میں 568،گلگت بلتستان میں 297،آزاد کشمیر میں 354 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 553 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے لیے مختص شدہ 1 ہزار 920 وینٹیلیٹرز پر 84 کورونا کے مریض ہیں۔اس وقت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹو کیسسز کی تعداد 9 ہزار 132 ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 25 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 313، بلوچستان میں 13 ہزار 157، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 960، اسلام آباد میں 15 ہزار 726، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 498، پنجاب میں 97 ہزار 118 اور سندھ میں 1 لاکھ 30 ہزار 253 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 340 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 422 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 افراد ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 2 ہزار 208 اموات ہوئیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 255 جن میں سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئی مریض فوت نہیں ہوا ،اسلام آباد میں کل 175 ،بلوچستان میں 144اور گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اس وائرس کی وجہ سے ایک مریض فوت ہوا۔ گلگت بلتستان میں 71 اموات ہوئی اور گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کوئی مریض فوت نہیں ہوا۔ جبکہ آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 65 اموات ہو چکی ہیں۔ اب تک ملک بھر میں 27 لاکھ 32 ہزار 325کورونا کے ٹیسٹس کیے گئے۔ملک بھر میں کورونا کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 1 ہزار 17 مریض زیر علاج ہیں۔