اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 3 اموات ہوئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 649 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹی لیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 14 فیصد،اسلام آباد میں 10 فیصد،لاہور میں 8 فیصد اور سرگودھا میں 13 فیصد مریض ہیں۔
اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے سرگودھا میں 11 فیصد،پشاور میں 8 فیصد،لاہور میں 9 فیصد اور اسلام آباد میں 12 فیصد مریض ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 45 ہزار 2 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 14 ہزار 12, پنجاب میں 17 ہزار 363، خیبرپختونخوا میں 9 ہزار 95،اسلام آباد میں 3 ہزار 785، بلوچستان میں 333,گلگت بلتستان میں 155 ٹیسٹ, آزاد کشمیر میں 259 ٹیسٹ شامل ہیں۔
اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 58 ہزار 987 ہو چکی ہے۔
بلوچستان,آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹی لیٹرز پر 67 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 17 ہزار 748 ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 5 ہزار 707 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34 ہزار 704, بلوچستان میں 33 ہزار 659, گلگت بلتستان میں 10 ہزار 432, اسلام آباد میں 1 لاکھ 9 ہزار 396، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 81 ہزار 757،پنجاب میں 4 لاکھ 48 ہزار 91 اور سندھ میں 4 لاکھ 87 ہزار 668 مریض ہیں۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 972 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 681 اموات، پنجاب میں 13 ہزار 80 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 943 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں جاں بحق ہوا۔
اسلام آباد میں کل 967 اموات،بلوچستان میں کل 367 اموات، گلگت بلتستان میں 186 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 748 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔
اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 2 کروڑ 38 لاکھ 47 ہزار 572 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 773 مریض زیر علاج ہیں۔