اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے اجلاس میں تعلیمی اداروں کے لئے کورونا ٹیسٹنگ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے بدھ کے روز 15 ستمبر سے متوقع طور پر سکولوں کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے ٹیسٹنگ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقیات اور خصوصی …
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکا اجلاس،15 ستمبر سے متوقع طور پر سکولوں کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے ٹیسٹنگ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال، طلبہ اور اساتذہ کی سکریننگ کی جائے گی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے اجلاس میں تعلیمی اداروں کے لئے کورونا ٹیسٹنگ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے بدھ کے روز 15 ستمبر سے متوقع طور پر سکولوں کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے ٹیسٹنگ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی اجلاس میں سکولوں کے دوبارہ کھولے جانے اور تعلیمی اداروں کی حکمت عملی کی جانچ سے متعلق اجلاس میں موجودہ حالات کے تناظر میں جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو کھولنے کے حوالے سے مرتب شدہ پروگرام پر وزارت تعلیم نے اتفاق کیا ہے۔ تاہم ، اگلا بڑا چیلنج یہ ہے کہ ملک بھر کے 3 لاکھ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز اور صحت کے رہنما خطوط کو نافذ کرنا ہے اور اس سلسلے میں تمام تر توجہ اسی پر مرکوز ہے۔فورم کو آگاہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں ٹیسٹنگ کے لئے چار بنیادی اصولوں پر مبنی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔فورم کو آگاہ کیا گیا کہ 20 بڑے شہروں جہاں پر اس وبا کا مہلک حملہ ہو چکا ہے، جس میں ملک میں رپورٹ ہونے والے کورونا وائرس کے 76 فیصد واقعات ہیں ان سب چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں کیلئے یہ حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حکمت عملی کے تحت طلبہ کی بلاترتیب اسکریننگ کی جائے گی جبکہ اساتذہ کی اسکریننگ وقتا فوقتا کی جائے گی۔







