اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) میں اجلاس کا انعقاد کیاگیا جس میں وبائی مرض کے چارٹ کے اعداد و شمار، کورونا ویکسین کی حکمت عملی اور بیماری کے پھیلاؤ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
این سی او سی کے اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کی۔ فورم کو کورونا کے مثبت تناسب اور بیماری کے پھیلاؤ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ فورم نے مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔فورم کو بتایا گیا کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ 19 کی وجہ سے نئے کیسز اور اموات کی کم تعداد اور کورونا وائرس کے نئے کیسسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔
صوبوں سے درخواست کی گئی کہ وہ ویکسین کے انتظام کے عمل کو بڑھائیں تاکہ ویکسینیشن کے اہداف کو بروقت حاصل کیا جا سکے۔