نیشنل گیمز خواتین ویٹ لفٹنگ مقابلے، آرمی کی3گولڈ میڈلزکے ساتھ پہلی، واپڈا کی دوسری اور سندھ کی تیسری پوزیشن

113
نیشنل گیمز خواتین ویٹ لفٹنگ مقابلے، آرمی کی3گولڈ میڈلزکے ساتھ پہلی، واپڈا کی دوسری اور سندھ کی تیسری پوزیشن

کوئٹہ۔27مئی (اے پی پی):نیشنل گیمز کے سلسلے میں خواتین ویٹ لفٹنگ کے مختلف کیٹگریز کے مقابوں میں آرمی نے3گولڈ میڈلزکے ساتھ پہلی، واپڈا نے 2گولڈ میڈلزکے ساتھ دوسری اورسندھ نے 2سلور میڈلزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جاری 34ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں خواتین ویٹ لفٹنگ کے مختلف کیٹگریز کے مقابلے ہوئے جس میں 49کے جی کے مقابلے میں واپڈا نے گولڈ آرمی نے سلور اور پنجاب نے کانسی کا تمغہ جیتا،55کے جی کے مقابلے میں آرمی نے گولڈ ، سندھ نے سلور اور واپڈا نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا، 59کے جی کے مقابلے میں واپڈا نے گولڈ ،سندھ نے سلور اور کے پی کے نے کانسی کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا،

64کے جی میں آرمی نے گولڈ ،واپڈا نے سلور اور پنجاب نے کانسی کاتمغہ جیتا، 76کے جی میں آرمی نے گولڈ ،واپڈا نے سلور اور پنجاب نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا، اس طرح خواتین ویٹ لفٹنگ کے مختلف کیٹگریز کے مقابوں میں آرمی نے3گولڈ کے ساتھ پہلی واپڈا نے 2گولڈ کے ساتھ دوسری سندھ نے 2سلور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔