اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):نیشنل گیمز میں بیس بال کا ایونٹ 17سے 20 مئی تک کوئٹہ میں کھیلا جائے گا۔ اسلام آباد بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر طاہر محمود پاپا نے بتایا کہ ایونٹ میں ملک بھر سے 9 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کی ٹیم نیشنل گیمز میں بیس بال کے ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ کیونکہ کھلاڑیوں نے بھر پور محنت کر رکھی ہے۔