32.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومعلاقائی خبریںنیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کا محفوظ سفر کو یقینی بنانے...

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کا محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی آگاہی مہم کا آغاز

- Advertisement -

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے قومی شاہراہوں اور موٹروے پر روڈ مارکنگ کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے جس کے ذریعے روڈ صارفین کو مختلف روڈ لائنز کے حوالہ سے آگاہی دی گئی ہے ۔

اس حوالہ سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس کی طرف سے ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے روڈ مارکنگ محفوظ سفر کیلئے لگائی گئی ہیں جن سے روشناس ہونا موٹر ویز صارفین کیلئے انتہائی ضروری ہے ، سڑک پر موجود لکیروں کا مقصد ڈرائیورز کی رہنمائی اور ٹریفک کی سہل روانی کو یقینی بنانا ہے ،

- Advertisement -

ان لکیروں کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا نہ صرف حادثات سے بچائو بلکہ ٹریفک کو منظم رکھنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے ۔ویڈیو پیغام میں ڈرائیور حضرات کیلئے مختلف لائنز لگانے کا مقصد بیان کیا گیا جس میں غیر مسلسل لائنز اور سڑک کے کنارے لگائی گئی زرد لائنوں سے متعلق ڈرائیور کو روشناس کرایا گیا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ ان رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک حادثات سے بچا جا سکتا ہے اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس شاہراہوں پر محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=401683

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں