نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے دو گمشدہ کمسن لڑکوں کو ان کے اہل خانہ سے ملا دیا

157
National Highways and Motorway Police
National Highways and Motorway Police

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے اتوار کے روز دو الگ واقعات میں دو گمشدہ کمسن لڑکوں کو ان کے اہل خانہ سے ملا دیا۔ این ایچ ایم پی نارتھ زون کے ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس کو گشت کے دوران کلر کہار انٹرچینج کے قریب 9 سالہ لڑکا ملا جو گھر سے فرار ہو کر موٹروے پر پہنچ گیا ۔

ایک دوسرے واقعہ میں موٹر وے پر سیکٹر 35 ای کے قریب 8 سالہ جنید نامی ایک اور بچہ مشکل میں پایا گیا جو راستہ بھٹک گیا۔ قریبی علاقوں سے اطلاع ملنے کے بعد موٹروے پٹرولنگ ٹیموں نے لڑکوں کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کردیا۔ دونوں لڑکوں کے اہل خانہ نے اپنے بچوں کی بازیابی پر موٹر وے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کوششوں کو سراہا۔