27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںنیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے کلرکہار سروس ایریا میں ہوائی...

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے کلرکہار سروس ایریا میں ہوائی فائرنگ کے ذریعے ایک خاندان کو ہراساں کرکے فرار ہونے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا

- Advertisement -

اسلام آباد/کلرکہار ۔26اگست (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے کلرکہار سروس ایریا میں ہوائی فائرنگ کے ذریعے ایک خاندان کو ہراساں کرکے فرار ہونے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق کلر کہار سروس ایریا میں ملزمان نے موٹر وے پر سفر کرنے والے ایک خاندان کو ہراساں کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی ۔

مذکورہ خاندان کی جانب سے موٹروے پولیس سے مدد طلب کی گئی تاہم اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچی تاہم ملزمان موقع سے فرار ہو چکے تھے ۔موٹروے پولیس کی جانب سے ملزمان کا پیچھا کر کے انہیں رکوا لیا گیا اور تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے گاڑی سے ایک غیر قانونی پسٹل ، سات گولیاں اور دو میگزینز برامد کر لئے۔

- Advertisement -

تینوں ملزمان کے خلاف استغاثہ دے دیا گیا اور ابتدائی قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد تینوں ملزمان کو پولیس سٹیشن کلر کہار کے حوالے کر دیا ہے جہاں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی- اس بروقت کاروائی کو سراہتے ہوئے ڈی ائی جی موٹروے نارتھ زون محمد یوسف ملک نے افسران کو شاباش دی ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382717

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں