29.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںنیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے عوامی شکایات کے...

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے عوامی شکایات کے ازالے اور روڈ سیفٹی کو بہتر بنانے کے لیے "ای-کچہری” کا انعقاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے عوامی شکایات کے ازالے اور شہریوں کے ساتھ ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مؤثر بنانے کے لیے جمعہ کے روز ای۔کچہری کا انعقاد کیا۔ اس سیشن کے دوران، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) علی احمد صابر کیانی نے ایف ایم 95 ریڈیو اور این ایچ ایم پی کے سرکاری فیس بک پیج پر ای۔کچہری میں شرکت کی اور ملک بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے پوچھے جانے والے بیشتر سوالات کے جوابات دیئے۔ انہوں نے زور دیا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی اولین ترجیح شہریوں کی روڈ سیفٹی اور سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہائی ویز اور موٹرویز پر مؤثر اقدامات کی وجہ سے حادثات میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی کوششوں میں تعاون کریں۔ علی احمد صابر کیانی نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے ایکسل لوڈ کنٹرول نظام کو نافذ کرنے اور زیادہ بوجھ کے ساتھ منسلک بدعنوانی کے خلاف کارروائی کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے سے متعلق 20 ایف آئی آرز پہلے ہی درج کی جا چکی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہم موٹرویز کے مختلف حصوں میں مسافر گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے بریفنگز کا اہتمام کر رہے ہیں۔ افسران نے اوور لوڈنگ اور تیز رفتاری کے نتائج سے آگاہ کیا اور محفوظ سفر کے لیے ضوابط کی پابندی کی اہمیت پر زور دیا۔ عوام کی جانب سے زیادہ کرایہ وصولی کے خدشات کے جواب میں علی احمد صابرکیانی نے بتایا کہ انسپکٹر جنرل رفعت مختار راجہ نے حال ہی میں مختلف ریجنل دفاتر کا دورہ کیا اور ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کر کے ان مسائل پر تبادلہ خیال کیا، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ صرف منظورشدہ کرایہ وصول کیا جائے۔ انہوں نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ سفر کے دوران کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ اس کی رپورٹ کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577079

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں