22.4 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںنیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس کی کشمیری عوام کے ساتھ...

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس کی کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے وزارت امور کشمیر کے زیر اہتمام واک میں بھرپور شرکت

- Advertisement -

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس نے پاکستان ، آزاد جموں و کشمیر اور بھارتی غیرقانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بسنے والے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے وزارت امور کشمیر کے زیر اہتمام واک میں بھرپور شرکت کی جبکہ ایف ایم ریڈیو پر بھی خصوصی نشریات کا اہتمام کیا۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس کے باوردی افسران اور عملہ کے اراکین نے وزارت مواصلات کی قیادت میں اس واک میں شرکت کرکے کشمیری عوام کو مکمل حمایت کا یقین دلایا اور 5 اگست 2019 کو بھارتی غیر قانونی زیر تسلط کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارت کے اقدامات کی شدید مذمت کی۔اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر قانونی اقدامات واپس لینے اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ بند کرانے کے لئے بھارت پر دبائو ڈالے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو استصواب رائے کے ذریعے فوری حل کرائے۔

- Advertisement -

واک کا اہتمام ریڈیو پاکستان سے ڈی چوک تک کیا گیا، یوم استحصال کشمیر کے موقع پر یکجہتی واک میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی شرکا نے پاکستان، مقبوضہ جموں و کشمیر اور آزاد جموں کشمیر میں بسنے والے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس کے دفاتر اور فیلڈ میں بھی بینرز اور پوسٹرز آویزاں کرکے بھارتی غیرقانونی اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی۔مزید برآں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس کے ایف ایم ریڈیو سٹیشنز پر خصوصی پروگرام بھی نشر کئے جارہے ہیں جو دن بھر جاری رہیں گے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں