اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر نظر ثانی شدہ ٹول نرخوں کا اعلان کیاہے جن کا اطلاق 5 جنوری 2025 سے ہوگا۔ منگل کو یہاں این ایچ اے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق قومی شاہراہوں پر موٹرکار سے 60 روپے،ویگن سے 100 روپے اور بس سے 200 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا، قومی شاہراہوں پر 2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 250 روپے اور آرٹیکولیٹڈ ٹرکوں سے 500 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اسلام آباد-پشاور موٹروے (ایم 1) پر موٹرکار سے 500 روپے،12 سیٹر والی ویگن سے 750 روپے اور 13 سے 24 سیٹوں والی کوسٹر یا منی بس سے 1000 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا، ایم 1 پر بس سے 1450 روپے،2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 1900 روپے اور آرٹیکولیٹڈ (بڑے)ٹرک سے 2300 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اسی طرح ملتان-سکھر موٹروے (ایم 5) پر موٹرکار سے 1100 روپے،12 سیٹوں والی ویگن سے 1650 روپے، 12سے 24 سیٹوں والی کوسٹر یا منی بس سے 2350 روپے اور بس سے 3350 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا، ملتان-سکھر موٹروے (ایم 5) پر 2 اور3 ایکسل ٹرک سے 4400 روپے اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک سے 5500 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ کوہاٹ ٹنل کے مقام پر کار سے 150 روپے،ویگن سے 450 روپے،بس سے 550 روپے،2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 550 روپے اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک سے 800 روپے ٹول ٹیکس وصول ہوگا۔ اسلام آباد-مری دوہری شاہراہ پر موٹرکار سے 150 روپے،ویگن سے 150 روپے،بس سے 300 روپے اور 3 ایکسل ٹرک سے 350 روپے اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک سے 700 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ میانوالی اور خانسر ٹول پلازہ سے موٹرکار سے 60 روپے،ویگن سے 100 روپے،بس سے 200 روپے،2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 250 روپے اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک سے 500 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اسی طرح فتح پور اور چوک سرور ٹول پلازہ سے موٹرکار سے 20 روپے،ویگن سے30 روپے،بس سے 60 روپے،2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 70 روپے اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک سے 150 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ لاہور-عبدالحکیم موٹروے (ایم 3) پر موٹرکار سے 700 روپے،12 سیٹوں والی ویگن سے 1100روپے،13 سے 24 سیٹوں والی کوسٹریا منی بس سے 1600 روپے،بس سے 2200 روپے،2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 2900 روپے اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک سے 3500 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اسی طرح پنڈی بھٹیاں-فیصل آباد-ملتان موٹروے (ایم 4) پر موٹرکار سے 950 روپے،12 سیٹوں والی ویگن سے 1400 روپے، 13 سے 24 سیٹوں والی کوسٹر،منی بس سے 2100 روپے،بس سے 2900 روپے،2 اور 3 ایکسل ٹرک سے3800 روپے اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک سے 4600 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ مزید برآں ڈیرہ اسماعیل خان-ہکلہ موٹروے (ایم 14) پر موٹرکا رسے 600 روپے،12 سیٹوں والی ویگن سے 1050 روپے،13 سے 24 سیٹوں والی کوسٹر،منی بس سے 1400 روپے،بس سے 2100 روپے،2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 2700 روپے اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک سے 3250روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ حسن ابدال-حویلیاں-مانسہرہ ایکسپرس وے (ای 35) پر موٹرکار سے 250 روپے،12 سیٹوں والی ویگن سے 400 روپے،13 سے24 سیٹوں والی کوسٹر /منی بس سے 550 روپے،بس سے 800 روپے،2 اور 3 ایکسل ٹرک سے 1050 روپے اور آرٹیکولیٹڈ ٹرک سے 1250 روپے ٹول ٹول ٹیکس وصول کیاجائے گا۔پریس ریلیز کے مطابق قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کی شرح 15 فیصد ہے جبکہ کوہاٹ 7 فیصد، اسلام آباد-مری دوہری شاہراہ پر 16 فیصد اور مجموعی طور پر 13 فیصد کی شرح سے اضافہ کیا گیا ہے۔ موٹرویز ایم 3 پر 8 فیصد، ایم 4 پر 10 فیصد، ایم 5 پر 7 فیصد، ایم 14 پر 4 فیصد اور ای 35 پر 8 فیصد کی شرح سے جبکہ مجموعی طور پر موٹرویز پر 8 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔