نیشنل ہائی وے سکرنڈ بائی پاس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شہید بینظیر آباد کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام

108

نواب شاہ۔ 01 نومبر (اے پی پی):نیشنل ہائی وے سکرنڈ بائی پاس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شہید بینظیر آباد کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔فری میڈیکل کیمپ میں ڈرائیورز، روڈ یوزرز اور علاقے کے غریب اور مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات مہیا کی گئی ہیں ۔فری میڈیکل کیمپ میں میڈیکل اسپیشلسٹ، چائلڈ اسپیشلسٹ ، جنرل فزیشن اور آئی اسپیشلسٹ نے 200 سے زائد مریضوں جن میں ڈرائیورز، خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل تھے کا طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

میڈیکل کیمپ میں مریضوں کے شوگر، ای سی جی، الٹرا ساؤنڈ، ایکسرے، بلڈ پریشر، ہیپاٹائٹس بی، سی و دیگر ضروری ٹیسٹس بھی مفت کی گئیں۔اس موقع پر سیکٹر کمانڈر تنویر اصغر، ڈی ایس پی محمود الرحمٰن، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم سول سماجی شخصیات اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس افسران نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہِ کیا۔ڈرائیورز اور علاقہ کے لوگوں نے موٹر وے پولیس کی جانب سے کیے جانے والے اس اقدام کو سراہا