اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پلان ایک جامع منصوبہ ہے جس کے تحت نوجوانوں کو ٹر یننگ سے ملازمت کے مواقع تک حکومتی سرپرستی حاصل ہو گی۔
منگل کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پلان تشکیل کے آخری مراحل میں ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر نوجوانو ں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں ، یہ ایک جامع منصوبہ ہے جس کے تحت نوجوانوں کو ٹر یننگ سے ملازمت کے مواقع تک حکومتی سرپرستی حاصل ہو گی،پلان میں اندرون ملک اور بیرون ملک ملازمت کے مواقع شامل ہیں ۔
رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اولین ترجیح ہے جس پر عملدرآمد کے لیے کوشاں ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568562