اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگولیجز (نمل ) کے 54 رکنی طلبہ پر مشتمل وفد نے پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ کیا۔وفد کو بدھ کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔
وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔بعدازاں وفد نے سینیٹ ہال کا بھی دورہ کیا جہاں سینیٹ حکام کی جانب سے وفد کوایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی، فنکشنز اور سینیٹ اجلاس کی کاروائی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔