نیلم۔ 18 اکتوبر (اے پی پی):نیلم میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی سے سینکڑوں کارکنان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔وزیر قانون،انصاف وپارلیمانی امور میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ کی قیادتِ پر اعتماد کرتے ہوئے جانوئی ،پھولاوئی، کالا بن اور بزراٹ سے درجنوں خاندان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔
پیپلز پارٹی کے قافلے میں نئے آنیوالےحافظ نعت اللہ، عبدالحمید، حافظ عمران بوڑھی ناڑ، سردار محمد اقبال، ملک سخی ا لزمان، عبداللہ مہناس اور علی زمان جبکہ پھولاوئی کالا بن سے ذاکر مغل، شفیع مغل، شاہجان مغل، منظور مغل، مظفر مغل، معروف مغل، قاری شمس دین، محمد زعفران، خان عالم مغل، نورالرحمن چودھری، ظفر مغل، منظور مغل اورشیر ناصر ن لیگ اور پی ٹی آئی سے پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔
نئے شامل ہونیوالوں کو میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ نے پھولوں کے ہار ڈال کر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔لوکل کونسلر سردار شاہد اقبال کی قیادت میں جانوئی مرکز سے متعدد افراد تحریک انصاف اور ن لیگ چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پر پارٹی رہنما سردار ساجد، انوارالحق ایڈووکیٹ، داود چغتائی، عبدالحمید قریشی، راجہ شفیق، عبدالقیوم ہڑے، ریٹائرڈ حوالدار ادریس، پبلک ریلیشن آفیسر خورشید خان ودیگر موجود تھے۔\378
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=514497