16.4 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںنیلم،وزیراطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعیدشاہ آتشزدگی سے متاثرہ بازار دواریاں کے...

نیلم،وزیراطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعیدشاہ آتشزدگی سے متاثرہ بازار دواریاں کے تاجران کے پاس پہنچ گئے

- Advertisement -

نیلم۔ 20 مارچ (اے پی پی):آزادکشمیر قانون سازاسمبلی کے ممبرووزیراطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعیدشاہ آتشزدگی سے متاثرہ بازار دواریاں کے تاجران کے پاس پہنچ گئے۔آتشزدگی سے متاثرہ بازار کامعائنہ،نقصانات کاجائزہ بھی لیا۔شاردہ بازارکی طرزپردواریاں بازار کی تعمیرو معاوضہ جات کی فراہمی کاعندیہ دیدیا۔آتشزدگی کے متاثرین کوکسی صورت تنہاء نہیں چھوڑیں گئے،بہرصورت حکومتی سطح پر امداد دینگے۔مشکل کی اس گھڑی میں آتشزدگی کے متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔آتشزدگی متاثرین کی بحالی کیلئے اسمبلی فلور پر جنگ لڑؤں گا۔

فوڈاتھارٹی شہریوں کوحفظان صحت کے متعلق اشیاء کی نشاندہی کرتے ہوئے آلودہ پانیوں اور مضرصحت خوراک سے محفوظ کریں۔تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر قانون سازاسمبلی کے وزیر اطلاعات مولاناپیر محمدمظہر سعیدشاہ بالائی نیلم کے دورے کے موقع پر دواریاں آتشزدگی کے متاثرین کے پاس پہنچے جہاں متاثرین نے بسم اللہ مارکیٹ شاردہ طرز پر تعمیر ومعاوضہ جات کامطالبہ کردیا۔

- Advertisement -

وزیراطلاعات آزادکشمیر نے متاثرین آتشزدگی بازار سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے معاوضہ جات کی جلد فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ عید الفطر کے بعد وزیراعظم آزادکشمیر کے دورہ نیلم کے موقع پر دواریاں بازار کے متاثرین کی داد رسی یقینی بنائیں گے۔

وزیراطلاعات کے ہمراہ سٹاف آفیسران سردار نوشاد،مفتی عبیدالرحمٰن،راجہ وقاص کے علاوہ دیگر ٹیم ہمراہ تھی۔قبل ازیں وزیراطلاعات نے آفات سماوی کے کیسز کویکسو کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے میٹنگ بھی کی اور ضلعی انتظامی امور پرغورفکر بھی کیا۔ڈپٹی کمشنرندیم جنجوعہ نے آفات سماوی کے کیسز کے حوالہ سے وزیراطلاعات کوبریفنگ دی اس موقع پر ایس پی خواجہ محمدصدیق بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574687

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں