نیلم۔ 19 نومبر (اے پی پی):نیلم، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”نیوزلائبریری“کے زیر اہتمام40تعلیمی اداروں کے طلباء میں تقریری مقابلے منعقد ہوئے۔ مقابلے میں پہلی پوزیشن بوائز ڈگری کالج آٹھ مقام کے طالب علم رضوان نے اپنے نام کرلی جبکہ دوسری ادیبہ لطیف ملین سمائل سکول تہجیاں جبکہ تیسری پوزیشن سدرہ اشفاق ڈگر ی کالج شاردانے اپنے نام کرلی۔ سیکشن ٹوپہلی پوزیشن ربعیہ عباس گاش ماڈل پبلک سکول دوسٹ،ناصر عبداللہ مڈل سکول خواجہ سیری، تیسری پوزیشن،سرمدعباس مڈل سکول خواجہ سیری نے اپنے نام کرلی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم نیوزلائبریری نے پوزیشن ہولڈر6طلباء سمیت20 ٹاپ 20 طلباء کو انعامات،شیلڈز، سرٹیفکیٹس،میڈلز اور ٹرافیوں سے نوازاگیا۔تقریب کااہتمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”نیوزلائبریری“نے کررکھاتھا۔تقریب کے مہمان خصوصی عابدعندلیب بٹ تھے۔تقریب سے وائس چیئرمین نثاراحمد خان، خواجہ عبدالغنی، ملک عبدالرشید ودیگر نے خطاب کیا۔