23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںنیلم ،شہر حفظان صحت کے اصولوں کو اپنانے کیلئے معیاری اور سادہ...

نیلم ،شہر حفظان صحت کے اصولوں کو اپنانے کیلئے معیاری اور سادہ غذا کااستعمال عمل میں لائیں ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر

- Advertisement -

نیلم۔ 17 اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سید شجاعت حسین نقوی کی ہدایت پر اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسرامتیاز حسین شائق کی نگرانی میں فوڈ اتھارٹی ٹیم جورا، میرپورہ بازاروں کامعائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران کریانہ سٹورز، بیکرز، ہوٹلزاورسبزی فروٹ کی دکانوں میں معیاراور صفائی ستھرائی چیک کی۔ غیر معیاراور ناقص انتظامات اور فوڈ اتھارٹی کی ایس اوپیز پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے متعدد FBOs کو5ہزار روپے جرمانہ کیاگیا اور FBOsکی رجسٹریشن کی گئی ،بعض دکانداروں کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔

فوڈ اتھارٹی ٹیم میں خافظ انور حسین اور معاون عملہ شامل رہا۔فوڈ سیفٹی آفیسر سید شجاعت حسین نقوی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خوراک میں وہی آئٹم خریدے جائیں جن کی فوڈ اتھارٹی کی رجسٹریشن جاری کی ہے۔خریداری کرتے وقت تاریخ استعمال اور معیار ضروری چیک کیاجائے۔ شہریوں حفظان صحت کے اصولوں کواپنانے کیلئے معیاری اور سادہ غذا کااستعمال عمل میں لائیں تاکہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583408

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں