لاہور۔14 اگست(اے پی پی )قومی اہمیت کے حامل نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے اپنی پوری پیداواری صلاحیت حاصل کر لی ہ،منصبوبے کے چاروں یونٹ اِ س وقت اپنی پوری پیداواری صلاحیت کے مطابق نیشنل گرڈ کو 969میگاواٹ بجلی مہیا کررہے ہیں ۔چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر)مزمل حسین نے اِس اہم کامیابی کے حصول پر پراجیکٹ انتظامیہ ، واپڈا انجینئرز اور دیگر ملازمین کو مبارکباد پیش کی ہے ۔نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے چار پیداواری یونٹ ہیں اور واپڈا نے اِن چاروں یونٹ کو مرحلہ وار مکمل کیا ہے ۔