نیویارک۔3ستمبر (اے پی پی):انگلینڈ کے نامور ٹینس کھلاڑی نیل سکوپسکی اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس یو ایس اوپن ٹینس مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔فاتح جوڑی نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ٹاپ 16رائونڈ میں ٹرسٹن بوئیر اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ایمیلیو ناوا پر مشتمل میزبان امریکی جوڑی کو شکست دی۔سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔
میگا ایونٹ کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ کے نامور ٹینس کھلاڑی نیل سکوپسکی اور ان کے نیوزی لینڈ کے جوڑی دار مائیکل وینس نے سخت مقابلے کے بعد ٹرسٹن بوئیر اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ایمیلیو ناوا پر مشتمل میزبان امریکی جوڑی کو 6-3، 6-7(3-7) اور 4-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔