نیل وینگر ٹیسٹ میں تیز ترین وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے دوسرے کیوی باﺅلر بن گئے

137

کرائسٹ چرچ ۔ 19 نومبر (اے پی پی) نیل وینگر ٹیسٹ میں تیز ترین وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے دوسرے کیوی باﺅلر بن گئے، انہوں نے یہ کارنامہ پاکستان کے خلاف کرائسٹ چرچ کی دوسری اننگز میں بابر اعظم کو آﺅٹ کرکے حاصل کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیسٹ میں تیز ترین وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ رچرڈ ہیڈلی کے پاس ہے، انہوں نے 25 ٹیسٹ میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ویگنر نے 26 ویں ٹیسٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔