پورٹ لینڈ ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) ایک بین الاقوامی اجلاس میں بحرالکاہل کی نیل پری ٹْونا مچھلی کے شکار کا کوٹہ بڑھانے کی جاپانی تجویز امریکہ کی مخالفت کے باعث ناکام ہو گئی ہے۔ممالک اور علاقہ جات نے اِس موضوع پرامریکی شہر پورٹ لینڈ میں ہونے والے مذاکرات جمعہ کے روز ختم کر دیئے ہیں۔جاپان نے ذخائر کی بحالی کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے قومی کوٹے میں 15 فیصد تک کے اضافے کی درخواست کی تھی۔ لیکن امریکہ نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ نیل پری ٹونا کے ذخائر اب بھی کم ہیں اور پابندیوں میں نرمی کیا جانا بہت قبل از وقت ہے۔جاپان نے گزشتہ سال کے اجلاس میں بھی کوٹہ بڑھانے کی تجویز پیش کی تھی لیکن مناسب حمایت کے حصول میں ناکام رہا تھا۔تاہم ناکامی کے باوجود تائیوان سے کوٹہ منتقلی کے حصّے کے طور پر جاپان کو آئندہ سال 30 کلوگرام یا اِس سے زیادہ وزن کی بڑی ٹْونا مچھلی کے اضافی 300 ٹن کے شکار کی اجازت دی جائے گی۔شْرکاء نے آئندہ سال کیلئے غیر استعمال شْدہ کوٹے کی حد بڑھانے پر بھی اتفاقِ رائے کیا جو 5 سے 17 فیصد کی جا سکتی ہے۔