نینسی پیلوسی دورہ تائیوان، اقوام متحدہ کا ’’ون چائنا اصول‘‘ کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ

56
United Nations

نیویارک ۔3اگست (اے پی پی):اقوام متحدہ نے ’’ون چائنا اصول‘‘ کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کر دیا اور کیوبا نے بھی چین کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مذمت کی ہے ۔

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش کے ترجمان سٹیفن دوجارک کو امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان کے جواب میں کہا کہ وہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی 1971 کی قرارداد 2758 کی پیروی کرتے ہیں ، جبکہ کیوبا کے وزیر خارجہ برونو روڈریگز نےچین کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مذمت کی۔

انہوں نے اپنےٹویٹ میں نینسی پیلوسی کے دورہ بارے کہا کہ نئی اشتعال انگیزیاں اور اعلیٰ سطحی دوروں کے بھیس میں جان بوجھ کر علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے اضافی خطرات پیدا کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیوبا "ون چائنا اصول ‘‘کی غیر محدود پابندی اور تائیوان کوچین کی سرزمین کے ایک ناقابل تنسیخ حصے کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مقاصد اور اصولوں کا انتخابی یا دوہرے معیار کے بغیر سختی سے احترام کیا جانا چاہیے۔