ویلنگٹن۔17مارچ (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 21 مارچ کو پہلے میچ سے ہوگا۔یہ میچ ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم رواں ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں آسٹریلوی ویمنز ٹیم کو تہلیا میک گراتھ لیڈ کریں گی جبکہ میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سوزی بیٹس لیڈ کریں گی ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 21مارچ کو ایڈن پارک، آکلینڈ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 23مارچ کو بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 26مارچ کو سکائی اسٹیڈیم، ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573379