نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 21 دسمبر کو کھیلا جائے گا

150
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 21 دسمبر کو کھیلا جائے گا

ویلنگٹن۔19دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ 21 دسمبر کو بیسن ریزرو، ویلنگٹن کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا ہے۔

آسٹریلیا کی خواتین ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ ہوگی ۔آسٹریلوی ویمنز ٹیم کو الیسا ہیلی لیڈ کریں گی جبکہ میزبان نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم سوفی ڈیوائن کی زیرقیادت میدان میں اترے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 21 دسمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 23 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔سیریز کے تینوں ون ڈے میچز بیسن ریزرو، ویلنگٹن میں ہی کھیلے جائیں گے ۔