نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان چیپل ہیڈلی سیریز کا دوسرا ون ڈے کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائیگا

97

نیپئر ۔ یکم فروری (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی چیپل ہیڈلی ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ (کل) جمعرات کو میکلین پارک، نیپئر میں کھیلا جائیگا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہوگا، سیریز میں کیویز کو آسٹریلیا کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے، کیویز نے آسٹریلیا کو پہلے میچ میں 6 رنز سے شکست دی تھی۔