26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںنیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل بارش کی...

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل بارش کی نذر

- Advertisement -

نیپئر ۔ 02 فروری (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چیپل ہیڈلی سیریز کا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل بارش کی نذر ہوگیا، میکلین پارک، نیپئر میں شیڈول دوسرے ون ڈے میچ میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے ایک گیند کا کھیل بھی ممکن نہ ہو سکا۔ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، آکلینڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے 6 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=40594

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں