نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا 16واں میچ کل کھیلا جائے گا

270
آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا 17واں میچ ،میزبان بھارت اور بنگلہ دیش کل جمعرات کو پنجہ آزمائی کریں گے

چنائی۔17اکتوبر (اے پی پی): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں کل(بدھ کو) ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ میگا ایونٹ کا 16واں میچ ہوگا اور دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام بھارت میں جاری آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا 13واں ایڈیشن جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ میگا ایونٹ میں (کل ) بدھ کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں ایم اے چدمبرم سٹیڈیم، چنائی کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی ۔ میچ دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم تین میچ کھیل چکی ہے اور اپنے تینوں میچز جیت چکی ہے اور میگا ایونٹ کے ٹیبل پوائنٹس پر 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پرہے۔

افغانستان کی ٹیم بھی تین میچ کھیل چکی ہے جس میں اس کو دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ میں فتح حاصل ہوئی ،یہ میچ افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ سے جیتا تھا اور اس میگا ایونٹ کا بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کین ولیمسن لیڈ کررہے ہیں جبکہ افغانستان کی ٹیم کو حشمت اللہ شہیدی لیڈ کر رہے ہیں۔