نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جمعرات سے شروع ہوگا

187

کرائسٹ چرچ۔27نومبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل (جمعرات سے)2دسمبر تک ہیگلے اوول،کرائسٹ چرچ کے مقام پر کھیلا جائے گا ۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ الیون اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جان ڈیوس اوول، کوئنز ٹاؤن کے مقام پر کھیلا دو روزہ وارم اپ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔ انگلینڈ کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3 بین الاقوامی ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا باضابطہ آغاز 28 نومبر کو شروع ہونے والے پہلے میچ سے ہوگا ،یہ میچ 28 نومبر تا 2 دسمبر تک ہیگلے اوول،کرائسٹ چرچ کے مقام پر کھیلا جائے گا جس میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز ٹام لیتھم کریں گے جبکہ مہمان انگلینڈ کی ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر بین سٹوکس لیڈ کریں گے۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 6 سے 10 دسمبر تک بیسن ریزرو، ویلنگٹن میں کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 14 سے 18 دسمبر تک سڈن پارک، ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔