نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جمعہ سے شروع ہوگا

170
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جمعہ سے شروع ہوگا

ویلنگٹن۔4دسمبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 6 سے 10دسمبر تک بیسن ریزرو، ویلنگٹن کے مقام پر کھیلا جائے گا ۔ انگلینڈ کی ٹیم کو میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم نے کیوی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ الیون اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان جان ڈیوس اوول، کوئنز ٹاؤن کے مقام پر کھیلا دو روزہ وارم اپ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔ انگلینڈ کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم اپنے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3 بین الاقوامی ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنا ہے جس کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے ۔

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 6 سے 10 دسمبر تک بیسن ریزرو، ویلنگٹن کے مقام پر کھیلا جائے گا جس میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز ٹام لیتھم کریں گے جبکہ مہمان انگلینڈ کی ٹیم کو مایہ ناز آل رائونڈر بین سٹوکس لیڈ کریں گے۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 14 سے 18 دسمبر تک سڈن پارک، ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔