نیلسن۔ 02 نومبر (اے پی پی)نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل منگل کو نیلسن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں انگلینڈ نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، دوسرے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ نے شاندار کم بیک کیا اور انگلینڈ کو 21 رنز سے ہرا کر سیریز برابر کر دی، دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ 8 نومبر کو نیپیر جبکہ پانچواں اور آخری میچ 10 نومبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔