نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل بدھ کو کھیلا جائے گا

55

ماﺅنٹ مونگنوئی ۔ 27 فروری (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل بدھ کو ماﺅنٹ مونگنوئی میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل ہے۔ ہیملٹن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔